تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا سالانہ اجلاسِ عام: کراچی پریس کلب کے 639 پلاٹس کا اہم مرحلہ مکمل۔ سہیل افضل خان

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا سالانہ اجلاسِ عام: کراچی پریس کلب کے 639 پلاٹس کا اہم مرحلہ مکمل۔ سہیل افضل خان

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا سالانہ اجلاسِ عام کراچی پریس کلب میں صدر نصراللہ چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل خان نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی موجودہ ڈیموکریٹس قیادت نے ہمیشہ ممبران کے مسائل کو ترجیح دی ہے ان کی مشترکہ کاوشوں سے 639 نئے ممبران کے پلاٹس کے حصول کا اہم مرحلہ مکمل ہوا، جبکہ ایم ڈی اے کے پلاٹ مالکان کے لیے 80/20 ادائیگی کا مستقل فارمولا طے پا گیا اور ایل ڈی اے کی طویل عرصے سے رکی ہوئی لیز کا مسئلہ بھی حل ہو گیا، جس سے ممبران کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

سہیل افضل خان نے بتایا کہ ممبران کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطے، میٹنگز اور فالو اپ کیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ بڑی کامیابیاں ممکن ہو سکیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کو ملک کا بہترین پریس کلب بنایا جائے گا اور آنے والے برسوں میں نہ صرف موجودہ سہولتوں میں بہتری لائی جائے گی بلکہ نئی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی اجلاس سے سیکریٹری کے یو جے دستور ریحان چشتی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ کے یو جے دستور روزِ اول سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کو مثبت تنقید کرنی چاہیے لیکن جہاں اچھا کام ہو، اس کی تحسین بھی لازمی ہے۔

اجلاس میں کے یو جے دستور کے نائب صدور، جوائنٹ سیکریٹریز، عہدیداران، کراچی پریس کلب کے نمائندگان، سابق صدور اور سینئر صحافیوں سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کراچی پریس کلب کی قیادت کو فیملی فن گالا کے کامیاب انعقاد اور شفاف کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور اسے پریس کلب کی تاریخ کا مثبت باب قرار دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے