Home / اہم خبریں / ماہ رمضان کی آمد کے حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص کا سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں عمائدین شہر کے ساتھ اجلاس، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ایس ایس پی میرپورخاص

ماہ رمضان کی آمد کے حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص کا سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں عمائدین شہر کے ساتھ اجلاس، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ایس ایس پی میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص عابد علی بلوچ کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں اجلاس کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کی آمد اور اس حوالے سے سکیورٹی انتظامات کے متعلق ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں انچارج ٹریفک، ایس ایچ او ٹاؤن، انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور علماء حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مشاورت و مسائل کی نشاندہی اور اس حوالے سے بہتر سکیورٹی کی فراہمی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہِ رمضان میں مارکیٹ چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور اس حوالے سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہےـ بعد ازاں انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے موجودہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے