Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 سے 16 جون 2019 تک مینگو فیسٹیول جوش و جذبے سے شہید بینظیر بھٹو مینگو فیسٹیول ہال میرپورخاص میں منعقد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 سے 16 جون 2019 تک مینگو فیسٹیول جوش و جذبے سے شہید بینظیر بھٹو مینگو فیسٹیول ہال میرپورخاص میں منعقد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ کی زیرصدارت 54 ویں قومی آموں اور موسمی پھلوں کے فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں منیجمنٹ کمیٹی اور متعلقہ افسران کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے 14 سے 16 جون 2019 تک مینگو فیسٹیول جوش و جذبے سے شہید بینظیر بھٹو مینگو فیسٹیول ہال میرپورخاص میں منعقد کیا جائے گا فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کیلئے صوبائی وزیر زراعت اور اختتامی تقریب کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو مدعو کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مینگو فیسٹیول میرپورخاص کی شناخت ہے فیسٹیول منانے کا مقصد آموں کی مختلف اقسام کو آگے لانا اور معاشی بھلائی کیلئے کام کرنا ہے ڈپٹی کمشنر نے پروگرام کی بہتری کیلئے شہید بینظیر بھٹو مینگو فیسٹیول ہال سندھ ہارٹیکلچر انسٹی ٹیوٹ کی مرمت کیلئے ایکسین پروونشل بلڈنگ ڈویژن میرپورخاص کو خصوصی ہدایت جاری کیں جبکہ فیسٹیول کے دوران سیمینار، ملاکھڑا اور محکمہ ثقاقت و سیاحت کے تعاون سے میوزیکل پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے مینگو فیسٹیول کو بہتر نمونے سے منعقد کرنے کیلئے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے 45 افراد پر مشتمل منیجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے