Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں چند ہی لمحے کے دوران فائرنگ اور قتل کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں چند ہی لمحے کے دوران فائرنگ اور قتل کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں چند ہی لمحے کے دوران فائرنگ اور قتل کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، مقتولین اور زخمی ہسپتال منتقل، شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، پولیس نے تینوں واقعات کی چھان بین شروع کردی، ابتدائی معلومات کے مطابق تھانہ پروا کی حدود رمک بازار میں موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے اہم کاروباری شخص منور شاہ استرانہ سکنہ کھوئی بہارہ کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں تھانہ کینٹ کی حدود کیلانی ٹاﺅن کے عقب میں واقع اراضی کے اندرو مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل پر گھر جانے والے تیس سالہ نوجوان محمد اصغر وزیر ولد ثقلین قوم وزیر سکنہ وانا جنوبی وزیرستان حال گیلانی ٹاﺅں سے موٹرسائیکل ہنڈا چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزمان نے اسے فائرنگ سے شدید زخمی کردیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اسی لمحے میرن شاہ کا رہائشی 35 سالہ گل ولی ولد خلیل قوم وزیر اپنی کار میں ڈیرہ آرہا تھا کہ ظفرآباد روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تاہم وہ زخمی حالت میں کار چلاتے ہوئے وہ خودہی ہسپتال پہنچ گیا۔ فائرنگ اور قتل کے تینوں واقعات کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مزید چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے