Home / اہم خبریں / پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ مری اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر قرت العین مری کا آبائی شہر بیرانی بنیادی سہولیات سے محروم مردوں کے ساتھ خواتین بھی احتجاج کے لئے سڑکوں پر آگئیں

پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ مری اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر قرت العین مری کا آبائی شہر بیرانی بنیادی سہولیات سے محروم مردوں کے ساتھ خواتین بھی احتجاج کے لئے سڑکوں پر آگئیں

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ مری اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر قرت العین مری کا آبائی شہر بیرانی بنیادی سہولیات سے محروم مردوں کے ساتھ خواتین بھی احتجاج کے لیئے سڑکوں پر آگئیں بیرانی ٹاؤن آفس کا گھیراؤ ٹاؤن آفیسر اور وائس چیئرمین پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ مری، سینیٹر قرت العین مری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹائر نذر آتش کرکے مین روڈ ٹریفک کے لیئے بلاک کردیا مظاہرین کو دیکھ کر وائس چیئرمین اور ٹاون آفیسر اپنے دفتر چھوڑکر فرار ہوگئے احتجاج کرنے والے مرد و خواتین غلام محمد، غلام علی شیدی، مسمات ظہراں شیدی، سابق لیڈیز کونسلر ملکاں شیدی نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا نمائیندوں کو بتایا کہ پورے شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے واٹر سپلائی کی لائینوں میں گندہ اور بدبو دار پانی آتا ہے جو کسی بھی طرح سے پینے کے قابل نہیں جبکہ گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں صفائی نہیں کرائی جارہی ہمارے مسلسل احتجاج کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا انہوں نے پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ مری اور سینیٹر قراُت العین مری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں بہنیں فوٹو سیشن میں مصروف ہیں شہریوں کی انکو کوئی پرواہ نہیں وارڈ نمبر 4 سمیت پورے شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ سانگھڑ سے پرزور اپیل کی کہ وہ بیرانی میں پینے کے پانی کے بحران اور شہر میں صفائی نہ ہونے کا فوری نوٹس لیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے