تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں گرمی کی شدد میں اضافہ، برادرز فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹھنڈے پانی کا کیمپ لگا کر مسافروں کو پانی کی سہولت مہیا کی گئی

کراچی میں گرمی کی شدد میں اضافہ، برادرز فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹھنڈے پانی کا کیمپ لگا کر مسافروں کو پانی کی سہولت مہیا کی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گرمی کی شدد میں اضافہ دیکھتے ہوئے برادرز فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹھنڈے پانی کا کیمپ لگا کر مسافروں کو پانی کی سہولت مہیا کی گئی جو گرمی کو دیکھتے ہوئے ایک بہترین خدمت خلق ہے تفصیلات کے مطابق برادرز فاؤنڈیشن کی جانب سے گرومندر چورنگی میرٹ کباب کے نزدیک ٹھنڈے پانی کا کیمپ لگایا گیا اس موقع پر چیئرمین اور جوانوں کا کہنا تھا کہ موجودہ گرمی کی شدت سے شہریوں کی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے مگر ضروریات زندگی کی سہولیات کی خاطر محنت مزدوری کرنے والے حضرات اور نوکری پیشہ افراد جو سورج سے مقابلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں ایسی صورتحال میں پانی کی پیاس ہر شہری کو شدید محسوس ہوتی ہے برادرز فاؤنڈیشن نے اس کارخیر کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے چیئرمین بانی سید طلال علی، چیئرمین سید طاہہ علی، وائس چیئرمین عدنان کی قیادت میں خدمتِ انسانی میں حصہ لیا اور ٹھنڈے پانی کا کیمپ لگایا جس میں تقریباً 650 لیٹر سے ذائد ٹھنڈا پانی پلایا گیا اور اس سے 2000 افراد کو بااخلاق طریقے سے پانی کی فراہمی دی گئی جس میں 20 سے ذائد نوجوانوں نے حصہ لیا نوجوانوں کی خدمت کا جذبہ دیکھتے ہوئے چیئرمین طلال علی کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان مبارک کی آمد آمد ہے نوجوانوں کی اس خدمت کے جذبے دیکھتے ہوۓ اس مبارک ماہ میں مسافروں کے لئے افطار، راشن کی تقسیم، کپڑے اور جوتوں کی فراہمی بھی دی جائے گی جبکہ غریب مسکین بچوں کی خدمت میں اس وقت بھی کوشاں ہیں جبکہ ماضی میں ادارے کی جانب سے غریب بہن بیٹیوں کی شادیوں کے حوالے سے بھی اپنی خدمات انجام دینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے