تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سفارت خانہ پاکستان یونان نے بروقت کاروائی کرکے نوسربازوں/ ایجنٹوں کا ایک خطرناک گینگ جعلی کاغذات اور فراڈ کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار کروادیا

سفارت خانہ پاکستان یونان نے بروقت کاروائی کرکے نوسربازوں/ ایجنٹوں کا ایک خطرناک گینگ جعلی کاغذات اور فراڈ کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار کروادیا

یونان ایتھنز (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) آج سفارت خانہ پاکستان یونان نے بروقت کاروائی کرکے نوسربازوں/ ایجنٹوں کا ایک خطرناک گینگ جعلی کاغذات اور فراڈ کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار کروایا ہے۔ پولیس نے گینگ کے لیڈر کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مزید چھاپے بھی ڈالے جائیں گے۔ یہ گینگ گزشتہ کافی عرصے سے جعلی اٹیسٹیشن، جعلی پیدائش، رد شہریت، فیمیلی سرٹیفیکیٹ، جعلی ویزا اور پاسپورٹ، سفارت خانہ کے دیگر سرکاری کاغزات، تصدیق کی مہریں، لیٹر پیڈز، اور دیگر جعلسازی میں ملوث تھا۔ باوجود انتباہ کے اس گینگ نے مکمل دیدہ دلیری سے اپنے ایجنٹ مقرر کر رکھے تھے جو کہ سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا کر پیسے کما رہے تھے۔ اب محنت کش مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے ان افراد سے حساب لینے کا وقت آ گیا ہے۔ پاکستان میں بھی اس گینگ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ یونان میں پاکستانی کمیونٹی سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ بھی جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں اور سفارت خانہ میں ہر قسم کی جعلسازی کی ثبوت سمیت رپورٹ کریں۔ آپ کی تحفظ کے لیے آپ کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ آپ قائم مقام سفیر یاور عباس سے براہ راست ملاقات بھی کر کے ان کو کسی بھی قسم کے فراڈ، جعلسازی اور دیگر جرائم کے متعلق رپوٹ اور ثبوت پیش کر سکتے ہیں۔ یونان میں جعلسازوں، بلیک میلرز اور ایجنٹ مافیا کی بے باکی کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کو کافی مسائل درپیش ہیں۔ ان مسائل میں یونان میں وزارت خارجہ پاکستان سے تصدیق شدہ کاغذات کا اعلانیہ طور پر قبول نہ ہونا اور یونانی حکام کا فیمیلی ویزہ کے اجراء پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرنا شامل ہے۔ ان مسائل کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کو شدید مشکلات درپیش ہیں جن کے حل کے لیے وزارت خارجہ پاکستان اور سفارت خانہ پاکستان مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو بےنقاب کریں اور ان کی پشت پناہی سے گریز کریں تاکہ ملک کا امیج خراب نہ ہو۔ پچھلے کچھ عرصے میں سفارت خانہ پاکستان کا شمار یونان کے بہترین سفارت خانوں میں ہوتا ہے جس سے ہمارے ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔ سفارت خانہ کی پیشہ ورانہ خدمات کے بارے میں منفی پروپیگنڈا اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے جرائم پیشہ عناصر کا بائیکاٹ کریں۔
انتباہ: جو دکانیں/ ایجنٹ محنت کش پاکستانی عوام کو جعلسازی کر کے پیشہ کمانے میں مصروف ہیں ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جعلی دستاویزات، ایفی ڈیوٹ، تصدیق اور دیگر ناجائز منافع خوری کا کام ترک کریں کیونکہ جلد ہی ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ سفارت خانہ کا عزم ہے کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی عزت و آبرو اور ان کے مفادات کا تحفظ کرے۔ سفارت خانہ پاکستان یونان کسی بھی قسم کی سفارش، دباؤ اور غلط کام کو برداشت نہیں کرتا اور ہر کونسلر کا کام قانون کے مطابق ہوتا ہے۔ ہمارے لیے ہر پاکستانی وی آئی پی ہے اور ان کو بہترین خدمات پہنچانا ہمارا فرض ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے