Home / اہم خبریں / ماڈرن انسٹیٹیوٹ آف اسکل ڈولپمینٹ نوشہرو فیروز میں بی بی ایس یو ڈی کے تحت اپنا ٹیکنیکلی و تعلیمی کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا

ماڈرن انسٹیٹیوٹ آف اسکل ڈولپمینٹ نوشہرو فیروز میں بی بی ایس یو ڈی کے تحت اپنا ٹیکنیکلی و تعلیمی کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ماڈرن انسٹیٹیوٹ آف اسکل ڈولپمینٹ نوشہرو فیروز میں بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈولپمینٹ کے تحت اپنا ٹیکنیکلی و تعلیمی کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مستقبل میں کچھ کر دکھانے اور سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں نوکری کے ساتھ کاروباری سوچ اپنانے کے لئے ایک کیریئر کاؤنسلنگ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بی بی ایس ڈی پی شکیل احمد چانڈیو، ڈپٹی مینجر ایمپلائیمنٹ ایکسچینج عبدالرشید اجن، ڈائریکٹر ایم آر ایس ڈی زاہد چنہ نے طلبا و طالبات کو روزگار اپنانے اور خود کو ایمپلائمینٹ ایکسینج میں رجسٹریشن کروانے کے فوائد سے شعوری آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام بیروزگاری کہ خاتمے کے لئے شروع کیا گیا تھا جس سے کافی حد تک نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ اس موقع پر تمام طلبہ و طالبات میں ایمپلائیمینٹ ایکسچینج میں رجسٹری فارم بھی دیئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام لیجنڈز ایرینا کراچی میں منعقدہ تین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے