Home / اہم خبریں / پاک فوج کے جوان شہید عزیز اللہ گزشتہ شب تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ضلع نوشہرو فیروز میں ادا گئی

پاک فوج کے جوان شہید عزیز اللہ گزشتہ شب تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ضلع نوشہرو فیروز میں ادا گئی

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عزیز اللہ کی آبائی علاقے میں گزشتہ روز نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازہ جنازہ میں پاک فوج کے کیپٹن، ڈپٹی کمشنر گھنور لغاری، ایس ایس پی طارق ولایت سمیت ضلعی افسران و علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید عزیز اللہ کی آبائی گاؤں بہرام چانڈیو میں فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر گھنور لغاری نے کہا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے سپوتوں نے سر فخر سے بلند کیا۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز طارق ولایت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان جانوں کا نذرانہ دیکر ملکی سالمیت پر خروش تک نہیں آنے دے رہے جبکہ شہید فوجی کے کزن نصر اللہ چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کزن پر فخر ہے جس نے وطن پر جان قربان کی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے