میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گزشتہ روز کراچی میں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ٹیچرز پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ٹیچرز کی نمائندہ تنظیم گسٹا کی اپیل پر میرپورخاص شہر سمیت ضلعی بھر میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔ گذیٹڈ اسکول ٹیچرز ایسو سی ایشن کی اپیل پر گزرشتہ روز کراچی میں اساتذہ پر لاٹھی چارج شیلنگ کے خلاف آج سندھ بھر کی طرح میرپورخاص ضلعی میں تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ ہے صبح صبح اسکول آنے والے بچوں کو اساتذہ نے چھٹی کا بول کر واپس گھر بھیج دیا، ٹیچرز کی ہڑتال سے ہزاروں بچے دور دراز سے سفر کرکے پہنچے اور پھر واپس چلے گئے، ٹیچرز نے بتایا کہ تدریسی عمل کا بائیکاٹ انکے مطالبے نہ ماننے تک جاری رہیگا، دوسری جانب اساتذہ کی نمائندہ تنظیم گسٹا نے اپریل میں ہونے والے امتحات کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ انکے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
![]()