Home / اہم خبریں / حکومت کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی کیلئے بڑے اقدامات کررہی ہے ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انجینئر عبدالباسط سومرو کی میرپورخاص میں پریس کانفرنس

حکومت کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی کیلئے بڑے اقدامات کررہی ہے ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انجینئر عبدالباسط سومرو کی میرپورخاص میں پریس کانفرنس

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چیئرمین سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (سیڈا) انجینئر عبدالباسط سومرو نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی کیلئے بڑے اقدامات کررہی ہے پانی کی فراہمی کیلئے کئی بلین روپے خرچ کئے جارہے ہیں ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارا کینال کے دورے کے بعد ڈائریکٹر نارا کینال میرپورخاص آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ناراکینا ل کے دورے کا مقصد یہ ہے کہ جس مقصد کیلئے اسٹرکچر بنایا گیا ہے اس سے لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے یا نہیں وہ اپنے مقاصد حاصل کررہے ہیں یا نہیں انہوں نے کہا کہ لیفٹ بنک پر لوگوں کے مسائل زیادہ تھے اس لئے دورے کی شروعات لیفٹ بنک سے کی ہے گھوٹکی کے دورے کے دوران کاشتکاروں سے کھلی کچہری کرکے ان کے مسائل سنیں اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا مٹھڑاؤ، جمڑاؤ اور دیگر کینالوں پر کام جاری ہے آئندہ دورے کے موقع پر آبادگاروں کو ملنے والے فائدے کے متعلق معلومات لی جائے گی سندھ حکومت کا خر چ کرنے کا مقصد ٹیل تک پانی پہنچانا ہے نئے اسٹرکچرکی وجہ سے نارا کینال کے ٹیل تک 10 سالوں کے بعد پانی پہنچا ہے جبکہ 27 سالوں بعد پہلی مرتبہ ڈیپلو مائنر میں پانی پہنچا ہے جس سے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا کچھ شکایت ملی ہیں لیکن نارا کے متعلق کوئی بھی شکایت نہیں ہے بدین اور گھوٹکی کا مسئلہ جلد حل کرکے ان کو پانی فراہم کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ 3 ماہ کے اندر 40 فیصد پانی کی چوری ختم کردی گئی ہے باقی 60 فیصد بھی جلد ختم کردی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ کینالوں پر ہمارے انجینئر ہروقت موجود نہیں ہیں اگر کہیں پر کسی بھی طریقے سے پانی کی چوری ہورہی ہے تو نشاندہی کی جائے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی پریس کانفرنس میں چیئرمین نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپورخاص حاجی علی مراد راجڑ، منیجنگ ڈائریکٹر سیڈا ولی محمد نائچ، ایریا واٹر بورڈ کے ویسپ کے ممبران سید الطاف شاہ، چوہدری مقبول اور زاہد بھرگڑی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے