تھائی لینڈ / بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف) تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں مقیم پاکستانی ملک سے دور وطن کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پتایا میں مستقل رہائش پذیر پاکستانی پاکستان ویلفیئر آرگنائزیشن پتایا کے نام سے پاکستانی کمیونٹی چلا رہے ہیں جس کے پلیٹ فارم سے یہ خدمت خلق، بےیارو مددگار لوگوں کی مدد اور وطن عزیز کے نام سے مختلف تقریبات منعقد کرتے رہتے ہیں۔ اسی مناسبت سے فادر رے فاؤنڈیشن اور لائن کلب کے باہمی اشتراک سے لگائے گئے ضرورت مند مریضوں کے لئے بلڈ بینک میں پاکستانی ویلفیئر آرگنائزیشن نے شرکت کی اور خون کا عطیہ کیا جس میں صدر نوفل فواد، سینئر نائب صدر شاہد عزیز باجوہ، نائب صدر عمر فاروق بٹ، مالیاتی سیکریٹری وسیم رضا اور دیگر ممبران اسی طرح ماحولیاتی آلودگی کو مد نظر رکھتے ہوۓ ساحل کی صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں بھی پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔
![]()