Home / اہم خبریں / بولان کی خونی شاہراہ نوجوانوں کو نگلنے لگی

بولان کی خونی شاہراہ نوجوانوں کو نگلنے لگی

بولان (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) بولان کی خونی شاہراہ نوجوانوں کو نگلنے لگی ایک اور حادثے میں دو نوجوان سلمان سمالانی اور سعید جان سمالانی زندگی کی بازی ہارگئے اور دنیا سے رخصت ہوگئے بولان شاہراہ پرا یسے سیکڑوں واقعات میں اپنے گھروں کے چشم چراغ گل ہوئے لیکن بے دریغ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے باوجود بھی زمہ داروں کیجانب سے حادثات کے روک تھام کیلئے کسی قسم کا اقدام نہ اٹھانا غفلت کی انتہاء ہے بولان قومی شاہراہ پر ٹریفک کا کوئی اصول موجود نہیں ناتجربہ کار ڈرائیوروں کی بھرمار ہیں قومی شاہراہوں پر چیکنگ تو ہوتی ہے لیکن ڈرائیورنگ لائسنس کا کوئی پوچھتے ہی نہیں اسٹرنگ ڈرائیوروں کیوجہ سے شاہراہوں پر ہر وقت موت کا خطرہ منڈلاتا ہے اور نتیجہ یہی ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوان موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس کا واحد حل یہی ہے کہ انتظامیہ کو چائیے کہ وہ کمسن اور بغیر لائسنس یافتہ ناتجربہ کار ڈرائیوروں کیخلاف بلاتفریق کاروائی کرے اور تیز رفتار موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو چلانے والے کیخلاف ایکشن لے موٹر سائیکل اور چھوٹے بڑے گاڑیوں کے رفتارکی کوئی حد مقرر کرے وگرنہ حادثات کا یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گا اور آئے روز انسانی جانیں ضیاع ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے