Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈویژن میں یو سی سطح پر عطائی معالجوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ معاشرے کو عطائی معالجوں کی لعنت سے بچایا جاسکے۔ ممبر قومی اسمبلی شمیم آراء پنہور

میرپورخاص ڈویژن میں یو سی سطح پر عطائی معالجوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ معاشرے کو عطائی معالجوں کی لعنت سے بچایا جاسکے۔ ممبر قومی اسمبلی شمیم آراء پنہور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ممبر قومی اسمبلی شمیم آراء پنہور نے کہا ہے کہ عطائی معالج معاشرے میں بڑا ناسور ہیں جو انسانی زندگی سے صحت کے معاملے میں کھیل رہے ہیں اس سلسلے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ میرپورخاص ڈویژن میں یو سی سطح پر عطائی معالجوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ معاشرے کو عطائی معالجوں کی لعنت سے بچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ج سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار عطائی معالج ایک لعنت ہے کے عنوان پر معاشرے میں عطائی معالجوں کی جانب سے چلنے والے غیر قانونی کلینکس اور ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کوئکری کی جانب سے عطائی معالجوں کے خلاف کئے اقدامات کے متعلق عوام کو آگاہی دینے کے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایم این اے نے ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ اپنی ذمیداریاں احسن طریقے سے ادا کریں اپنے بہتر کردار سے مریضوں سے پیش آئیں کیونکہ ڈاکٹروں کے بات کرنے اور ہنسنے سے مریضوں کی آدھی بیماری اسی وقت ہی ختم ہوجاتی ہے انہوں نے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ مریضوں کا پہلے ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد علاج کریں تاکہ مریضوں کا صحیح علاج ہوسکے کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن میں عطائی معالجوں کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر خراب اثر پڑ رہا ہے اس لئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہوگا اور لوگوں کو عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آگاہی فراہم کرنا ہوگی تاکہ عطائی معالجوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کوئکری ڈاکٹر ایاز مصطفی نے کہا کہ عطائی معالجوں کے خلاف مہم میں تمام اداروں اور عوام کے خصوصی تعاون کی ضرورت ہے سیمینار میں سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر منہاج قدوائی نے بتایا کہ ملک میں 6 لاکھ عطائی معالج ہیں جس میں سے صوبہ سندھ میں 2 لاکھ اور کراچی میں 70 ہزار عطائی معالج ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں ان کے خلاف جہاد کرنے کی اشد ضرورت ہے بعد میں کمشنر نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں بہتر کارکردگی دکھانے والے اسٹا ف میں شیلڈیں تقسیم کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے