Home / اہم خبریں / شجاع آباد کے نواحی علاقے میں آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ اوباش نوجوان نے اپنی بھابی کی مدد سے زیادتی کی، میڈیکل ہونے کے باوجود ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا

شجاع آباد کے نواحی علاقے میں آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ اوباش نوجوان نے اپنی بھابی کی مدد سے زیادتی کی، میڈیکل ہونے کے باوجود ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا

ملتان (بیورو رپورٹ) شجاع آباد کے نواحی علاقہ بستی ملوک تھانہ جلہ آرائیں چک نمبر386 ڈبلیو بی میں ظلم کی انتہا کردی گئی۔ آٹھ سالہ معصوم بچی (ش) کے ساتھ اوباش نوجوان عرفان نے اپنی بھابی کی مدد سے زیادتی کی۔ بچی کے والد عبدالستار نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کے خلاف کارروائی کرنے پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ہمیں تحفظ دیا جائے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا جائے۔ واقعہ کے چار روز گزرنے کے باوجود ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔ پولیس نے میڈیکل جاری کردیا ہے مگر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ بچی کے والد عبدالستار کی ارباب اختیار اور اعلی حکام سے انصاف کی اپیل۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے