میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) نیا قدم معذورین میرپورخاص میں 23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان ہلیپ لائن میرپورخاص کے جنرل سیکرٹری میعن کمالی پاکستان ہیلپ لائن میرپورخاص جواینٹ سیکرٹری سرفراز کھوکھر اور سماجی کارکن کامران میمن اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ نیا قدم معذورین کے صدر جاوید ملک، راشد ملک اور انکی پوری ٹیم نے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا جاوید ملک نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ معذور ہیں مگر مجبور نہیں چھوٹے چھوٹے ننھے منے بچوں نے ملی نغموں کے ساتھ ٹیبلوں بھی پیش کیے اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ جاوید ملک کی ٹیم کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوے کامران میمن نے کہا کہ ان بچوں کومعذور کہنا غلط ہے یہ بچے اسپیشل بچے کہلائے جاتے ہیں میرپورخاص کے اسپیشل بچے خاص طور پر اسپورٹس میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں میعن کمالی نے اور کامران میمن نے ایک ایک ہزار روپے بہترین ٹیبلو پیش کرنے پر بچوں کو انعام میں دیے۔ بچوں نے آخر میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاکستان ہیلپ لائن کے صدر سید قیصر محمود اور میعن کمالی کے لیے دعائیں کیں اور کہا جن لوگوں نے ہم معذور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت نشوونما کے لئے بےلوث ہوکر ایک پلیٹ فارم دیا ہے اللہ پاک ان کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے اور انکے رزق میں بے پناہ اضافہ کرے اور ساتھ میں پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی آخر میں بچوں نے نیا قدم میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
![]()