تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پاپوش نگر پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی پاپوش نگر پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق /کامل حسین) کراچی پاپوش نگر پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی کے شکنجے میں، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون و نقدی برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی غنڈہ راج کرنے والے عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی کی نگرانی میں متعدد جراٸم  کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو دبوچ لیا۔ ملزم (فیصل) کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون و نقدی برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی نے یہ مٶقف اپنایا کہ غنڈہ راج کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے