تازہ ترین
Home / اہم خبریں / موجودہ حکمران مدینے کی ریاست کے دعوے دار ہیں مگر انہیں یہ پتہ نہی کہ مدینے کی ریاست کا نظام کیا تھا۔ شاہ عبدالخالق آزاد ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ

موجودہ حکمران مدینے کی ریاست کے دعوے دار ہیں مگر انہیں یہ پتہ نہی کہ مدینے کی ریاست کا نظام کیا تھا۔ شاہ عبدالخالق آزاد ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے ناظم اعلی اور خانقاہ رائے پور کے جاںنشین حضرت شاہ عبدالخالق آزاد کا محراب پور میں ایک بڑے سیمینار سے خطاب۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مدینے کی ریاست کے دعوے دار ہیں مگر انہیں یہ پتہ نہی کہ مدینے کی ریاست کا نظام کیا تھا۔ موجودہ نظام انگریز کا متعارف کرایا ہوا نظام ہے موجودہ عدلیہ کا نظام، معاشی نظام و سیاسی نظام و دیگر انگریز کا متعارف کرایا ہوا ہے۔ موجودہ نظام کا حصہ بن کر مدینے کی ریاست کبھی نہی بن سکتی۔ ہمارے آج کے علماۓ کرام و دینی جماعتیں بھی موجودہ نظام کا ہی حصہ بن کر مدینے کی ریاست کا نعرہ لگاتی ہیں جو ناممکن ہے۔ موجودہ نظام میں جاگیردار کے لئے الگ قانون ہے اور کسان کے لئے الگ، امیر اور غریب کے لئے الگ عدلیہ ہے۔ سیمینار میں مفتی عبدالمتین نعمانی، مولانا مختار حسن نے بھی خطاب کیا جس میں انجینئر آفتاب عباسی، پروفیسر امجد علی انبالوی و دیگر شریک تھے سیمینار میں مختلف مکتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے