Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم بی سیکشن تھانہ کی کامیاب کاروائی مسافروں کو یرغمال بناکر لوٹنے والے 3 خطرناک ڈاکو گرفتار

ٹنڈو آدم بی سیکشن تھانہ کی کامیاب کاروائی مسافروں کو یرغمال بناکر لوٹنے والے 3 خطرناک ڈاکو گرفتار

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم بی سیکشن تھانہ کی حدود میں ٹنڈو آدم کے نواحی گاؤں عارب خاصخیلی کے قریب ٹنڈوالہیار روڈ پر مسافروں کو یرغمال بناکر رہزنی و لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکوؤں اسلم مہکانی، شوکت مہکانی اور اکبر مہکانی کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ایک ڈاکو روشن مہکانی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او بی سیکشن یاسر مغل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی سانگھڑ اور ڈی ایس پی ٹنڈو آدم کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ٹنڈوالہیار روڈ پر رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر گشت کے لیئے اضافی نفری لگائی تھی اور مزکورہ رہزنوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا اے ایس آئی غلام رسول پولیس کے جوانوں کے ہمراہ گشت پر تھا کہ دوران گشت ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں پولیس نے مسافروں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان پر ٹنڈو الہیار، مٹیاری اور ضلع سانگھڑ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پسٹل اور راوُنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے