تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تحریک منہاج القرآن کے ڈاکٹر حسن محی الدین 16مارچ سے 3 اپریل تک پنجاب کے 14 شہروں میں ورکرز کنونشنز اور قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت اور خطابات کرینگے

تحریک منہاج القرآن کے ڈاکٹر حسن محی الدین 16مارچ سے 3 اپریل تک پنجاب کے 14 شہروں میں ورکرز کنونشنز اور قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت اور خطابات کرینگے

لاہور (بیورو رپورٹ) تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین 16مارچ سے 3 اپریل تک پنجاب کے 14 شہروں میں ورکرز کنونشنز اور قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت اور خطابات کرینگے۔ اس ضمن میں 14 شہروں میں ہونیوالے پروگرامز و شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ چیئرمین سپریم کونسل 16مارچ سے 3 اپریل تک فیصل آباد، ملتان، ہارون آباد، چشتیاں، بہاولپور، لاہور، گوجرانوالا، سیالکوٹ، وہاڑی، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، راجن پور، خان پور میں ورکرز کانفرنسز اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تالیف قرآنی انسئایکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت و خطاب کرینگے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور و ناظمین شریک تھے۔ اجلاس میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی میں مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، عہدیدران، کارکنان، سماجی رہنما، تاجر، مزدور، وکلاء تنظیموں کے قائدین اور سول سوسائٹی کے افراد کو شرکت کی دعوت بھی دی جائیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے