تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بن گئے

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بن گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پشاور زلمی کپتان ڈیرن سیمی اور چیئرمین جاویدآفریدی کا گورنرہاؤس سندھ کا دورہ کیا، پشاور زلمی کی طرف سے کپتان ڈیرن سیمی نے گورنرہائوس میں پودہ لگا کر وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم میں حصہ لیا اور ڈیرن سیمی نے گورنر ہاؤس آنے کو باعث فخر قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پشاور زلمی کےچیئرمین جاویدآفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی کو گورنرہاؤس دورہ کی دعوت دی۔ ڈیرن سیمی اور جاویدآفریدی نے گورنرہاؤس میں پودا لگاکر وزیراعظم کے دس ملین ٹری سونامی مہم میں زلمی فیملی کی جانب سے حصہ ڈالا۔ ڈیرن سیمی کاکہناتھاکہ انہیں اپنا بچپن یاد آگیا جب وہ اپنےوالدین کے ساتھ کاشتکاری کیا کرتے تھے۔ میں ہرکسی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماحول کو ہرا بھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم لوگ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہریالی کی حفاظت کرسکیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کےلئے پرجوش ہے۔ وہ اپیل کرتے ہیں کہ کراچی کے لوگ آکر انکی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ چیئرمین جاوید آفریدی نے دعوت دینے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور شاندار سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے