تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ورثاء اور لاش آگے آگے پیچھے پیچھے پولیس، میرپورخاص کی تاریخ کا عجیب منظر انوکھا واقعیہ

ورثاء اور لاش آگے آگے پیچھے پیچھے پولیس، میرپورخاص کی تاریخ کا عجیب منظر انوکھا واقعیہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ورثاء اور لاش آگے آگے پیچھے پیچھے پولیس، میرپورخاص کی تاریخ کا عجیب منظر انوکھا واقعیہ، لڑکی مر گئی لاش سات گھنٹے سے سول اسپتال میں رکھی ہوئی تعفن پھیلا رہی ہے۔ لاش نہ ملنے پر متوفی لڑکی کے ورثاء کا احتجاج۔ ورثاء زبردستی پولیس تحویل سے لاش ليکر فرار پولیس کی بھاری نفری پیچھے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے گلشن کالونی کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ 18 سالہ حنا اوڈ کی لاش گزشتہ رات کو بارہ بجے گھر سے پندھا لگی ملی تھی جسکے بعد ورثاء نے سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش سول اسپتال کے مردہ خانہ میں صبح دس بجے منتقل کی۔ ورثاء نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ لکھ کر دیتے ہیں کہ انکی کی بچی نے پھندہ ڈال کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے لاش کے پوسٹ مارٹم کرانے پر اسرار کیا۔ اس دوران مسلسل سات گھنٹے تک تنازعہ چلتا رہا۔ متوفی لڑکی کے مشتعل ورثاء نے سول اسپتال کے مردہ خانہ سے زبردستی پولیس کی تحویل میں سے لاش اٹھائی سول اسپتال کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا اور اپنے گھر بغیر قانونی کاروائی کرکے لیکر گئے۔ ورثاء کا موقف ہے کہ صبح سے سول اسپتال میں پولیس کے ہاتھوں ذلیل ہورہے ہیں لاش سے بدبو آنا شروع ہوگئی ہمیں قانونی کاروائی کے نام پر ذلیل کیا جا رہا ہے ہماری کوئی نہی سن رہا۔ لاش زبردستی لیکر جانے کے رد عمل میں پولیس کی ایک درجن کے قریب موبائلوں کے ساتھ ایکشن بھاری نفری کا لاش لیکر جانے والوں کے گھر چھاپہ۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے