Home / اہم خبریں / منشیات کی خرید و فروخت پرکم سے کم 10 سال قید اور سزائے موت

منشیات کی خرید و فروخت پرکم سے کم 10 سال قید اور سزائے موت

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خیبر پختونخوا حکومت نے منشیات کی روک تھام کیلئے بل تیارکرلیا، منشیات کی خرید و فروخت پر کم سے کم 10 سال قید اور سزائے موت تجویز کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے منشیات کی روک تھام کیلئے بل تیار کرلیا۔ منشیات کی خرید و فروخت پرکم سے کم 10 سال قید اور سزائے موت تجویز کی گئی ہے جبکہ منشیات کی خرید و فروخت پر زیادہ سے زیادہ 14 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ مجوزہ بل میں 100 گرام منشیات پر 7 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ کی تجویز کیا گیا ہے جبکہ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کیلئے 25 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ مجورہ بل میں مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، بل میں منشیات کے عادی افراد کی رجسٹریشن اور سرکاری علاج کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے