ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پیسکو سمیت دیگر سرکاری ادروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی حکومت نے پی آئی اے، سٹیل ملز، ریلوے اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سمیت 15 پبلک سیکٹر ادارے نجکاری کی فہرست سے خارج کردئیے ہیں جبکہ پیسکو سمیت 41 پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزاروں کو سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق حکومت نے پبلک سیکٹر کے 15 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے خارج کردیا ہے ان اداروں میں پی آئی آے، پاکستان سٹیل ملز، پاکستان ریلوے اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے علاوہ نیشنل بنک آف پاکستان، انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بنک لمیٹڈ، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان اسٹیٹ آئل، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی، سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان سٹیل فبریکیٹنگ کمپنی لمیٹڈ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان شامل ہیں دستاویزات کے مطابق پبلک سیکٹر میں موجود 41 اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزارتوں کو موثر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان پبلک سیکٹر اداروں میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، نیشنل اینوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ، نیشنل انشورنس کمپنی، پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل، پی ایم ڈی سی، فیسکو، آئیسکو، لیسکو، کیسکو، میپکو، ہیسکو، کاپکو، پیسکو، گیپکوِ جنکو ون، جنکوٹو، جنکو تھری، جنکو فور، پی آئی اے کی ملکیتی روسویلٹ ہوٹل، نیویارک، سکرائب ہوٹل پیرس، این ایف سی، سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن، ایچ ای سی، پاکستان مشین ٹول فیکٹری، پی آئی ڈی سی، سندھ انجینئر نگ لمیٹڈ، مورافکو انڈسٹریز، رپبلک موٹرز لمیٹڈ، پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، پورٹ قاسم اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، ٹی آئی پی، پی ٹی سی ایل اور نیشنل بک فاؤنڈیشن شامل ہیں۔
![]()