ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) طلب اور رسد کی آڑ میں چینی تین روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔ گرمیوں سے پہلے طلب اور رسد کی آڑ میں چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 57 سے 58 روپے جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 60 روپے فی کلو گرام فروخت ہورہی ہے۔ شہر میں ایک جگہ چینی 58 روپے جبکہ دوسری دکان پر 60 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ بعض مقامات پر چینی 62 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے چینی ہول سیل میں پچاس کلو کا تھیلہ 2950 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ گنے کا کرشنگ سیزن تاحال جاری ہے تاہم اس کے باوجود چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ چینی کی قیمتوں میں کمی کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ شہریوں کی جانب سے ڈیرہ شہر میں اشیاء خورد و نوش، سبزیوں کی قیمتیں مقرر کرنے اور سرکاری نرخ پر فروخت میں ناکامی پر ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
![]()