تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی شاہراہِ فیصل پولیس کی کاروائی دوران چیکنگ 24 شراب کی بوتلیں برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج

کراچی شاہراہِ فیصل پولیس کی کاروائی دوران چیکنگ 24 شراب کی بوتلیں برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق / کامل حسین) کراچی شاہراہِ فیصل پولیس نے زہر بھیچنے والے عناصر کے ناک میں دم کرکے رکھ دیا۔ ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک افراد کی گاڑی کی تلاشی لی جس کے نتیجے میں ملزم کے گاڑی سے 24 شراب کی بوتلیں برآمد ہوٸی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی بمعہ پولیس پارٹی زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے دورانِ چیکنگ ایک منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزم (جگدیش ولد سرتا) کے قبضے سے 24 شراب کی بوتلیں برآمد ہوٸی جبکہ ملزم کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی نے یہ مٶقف اپنایا کہ زہر بیچنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے