تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کو ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت کرنے کے فیصلے کے خلاف میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کو ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت کرنے کے فیصلے کے خلاف میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کو ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت کرنے کے فیصلے کے خلاف تعلیمی بورڈ کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔ میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے افسران اور ملازمین نے کام چھوڑ ہڑال کرکے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں کے چولہے اس بورڈ سے ہی چلتے ہیں اور حکومت تعلیمی بورڈز پر ریگولیٹری اتھارٹی کی صورت میں شب خون مارنے جا رہی ہے۔  حکومت اپنے لاڈلے ڈاکٹرعاصم کو خوش کرنے کے لئے یہ اقدام کر رہی ہے اور اس فیصلے کے خلاف سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے افسران اور ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ہمارے مسلسل احتجاج کے باوجود بھی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔مظاہرین نے وارننگ دیتے ہوۓ حکومت کو باور کروایا ہے کہ 25 مارچ سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا بائیکاٹ کرکے سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کی تالا بندی کردی جائے گی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے گھر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے