تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کا پاک فوج سمیت تمام افواج کے جانبازوں اور افواج کو سربراہوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کا پاک فوج سمیت تمام افواج کے جانبازوں اور افواج کو سربراہوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کا پاک فوج سمیت تمام افواج کے جانبازوں اور افواج کو سربراہوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ایک بڑی ریلی اپنے گاؤں خادم علی سے نکالی گئی۔ ریلی میں سندھ کے مزاحیہ فنکار اصغر کھوسو پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ شجاع آباد، تعلقہ سندھڑی سمیت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے عہدیداران اور سیکڑوں جیالوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کاروں، ڈاٹسنوں، شہزور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ پاکستان زندہ باد ریلی میں سماجی، سیاسی پارٹیوں کے کارکنان سمیت عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کو لغاری پمپ، لیبر کالونی، بھینس کالونی، جرواری شاخ چوک، چاندنی چوک، سول اسپتال روڈ پر ویلکم کیا گیا اور بڑی تعداد میں مزید لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی پوسٹ آفس چوک پر ختم ہوئی جہاں پر ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا جنونی جنگ میں مبتلا بھارت کو جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک گلے میِں پڑ گئی.انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اور پاک فوج، پاکستان ایئر فورس، پاک نیوی اور ہماری ایجنسیاں دنیا کے مانے ہوئے ادارے ہیں اور بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کا جس طرح جواب دیا گیا بھارتی پائلٹ کو پکڑ کر پھر بھارت کو امن خیر سگالی کے جذبے کے طور پر واپس دیا گیا لیکن بھارتی انتہا پسند میڈیا حکومت پھر بھی پاکستان کا احسان ماننے کو تیار نہیں۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے مودی کو للکارتے ہوئے کہا ہم وہ قوم ہیں جس کے پاس نعرہ تکبیر کا جذبہ ہے اور کہا کہ بھارت اپنی ناکام سازشوں سے باز آجائے اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا اور کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کارکنان ملک کی جان آن مان کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس موقع ہر مزاحیہ فنکار اصغر کھوسو نے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے مزاحیہ انداز میں جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو آئینہ دکھایا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری میر حسن دھونکائی، ٹاؤن چیئرمین ہنگورنو میر علی رضا ٹالپر، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں جنید بلند، یار محد بلوچ، عنایت ناریجو، پیر آفاق جان سرہندی، اسحاق گورچانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ ریلی میں شریک افراد نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لا اللہ الا اللہ کے نعرے لگائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے