تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مسلم لیگ فنکنشل ضلع میرپورخاص کی پاک فوج کی حمایت اور حوصلوں کو بلند کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد

مسلم لیگ فنکنشل ضلع میرپورخاص کی پاک فوج کی حمایت اور حوصلوں کو بلند کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) انتہا پسند بھارت کی جانب سے سرحدی حدود میں دخل اندازی کرنے کے خلاف پاک فوج کی حمایت اور حوصلوں کو بلند کرنے کے لیے حروں کے روحانی پیشوا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر مسلم لیگ فنکشنل کی بڑی ریلی مسلم لیگ فنکنشل ضلع میرپورخاص کے صدر مبارک مہر کھپرو سے منتخب مسلم لیگ فنکشنل کے ایم پی اے قاضی شمس الدین راجڑ کی قیادت میں اسٹیشن چوک سے نکالی گئی۔ ریلی میں سیکڑوں افراد شریک پاکستان زندہ باد بھارت مردہ باد کے نعرے۔ ریلی اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل کے اراکین میجر (ر) مسرور بیگ، ملک عبدالرزاق، نقاش مری، نظر مہر، سرمد ناریجو ضلعی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور دیگر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بینر اٹھاکر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔ ریلی اسٹیشن چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب ہر ختم ہوئی جہاں پر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں نے کہا کہ وطن عزیز کے حفاظت اور بقاء کے لیے پیر صاحب پگارا انکے حروں نے پاکستان کی آزادی سے آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے وہ انشاء اللہ جاری رہے گا۔ مظاہرین نے کہا مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان حر جماعت پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہے اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے وہ اپنی جانوں کا نظرانہ دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جنونی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی انتخابی مہم کو جنگ میں تبدیل کر رہا ہے جس سے وہ اس خطے میں کشیدگی کا خود زمہ دار ہے۔ مقررین نے کہا کہ وہ پاک فوج کی صلاحیتوں پر مطمئن ہیں دشمن کو ہر مرتبہ منہ کی کھانی پڑی ہے اور پڑے گی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے