تازہ ترین
Home / اسلام آباد / بھارتی دراندازی کے جواب کے لئے وقت اور جگہ کا تعین پاکستان خود کرے گا۔ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

بھارتی دراندازی کے جواب کے لئے وقت اور جگہ کا تعین پاکستان خود کرے گا۔ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرل کی خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں دراندازی پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگرد کیمپ کو ٹارگٹ کرنے اور ہلاکتوں کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دراندازی کے جواب کے لئے وقت اور جگہ کا تعین پاکستان خود کرے گا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینئر عسکری حکام نے شرکت کی،اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے الیکشن میں فائدے کے لئے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور وقت پر دے گا، بھارت کا تربیتی کیمپ کی تباہی اور ہلاکتوں کا دعویٰ غلط ہے، قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو حملے کی جگہ کا دورہ کرایا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کوبھارت کےغیرذمہ دارانہ رویے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں بھارت کےخودساختہ دعوؤں کو یکسرطور پر مسترد کردیا گیا اور کہا بھارتی اقدام مقامی سطح پر ہونے والے انتخابات کیلئے فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے، اس سے علاقائی امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ اجلاس میں پوری قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی، تینوں افواج کےسربراہان کی شرکت کریں گے جبکہ وزرائے خارجہ، دفاع، خزانہ اور دیگر سول و ملٹری حکام بھی شریک ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے