میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں اغوا، قتل اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی پریس کانفرنس میں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ ایس ایس پی عابد بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 24 جنوری کو میرواہ گورچانی کے لاپتہ ہونے والے نوجوان آصف نواز آرائیں جس کو بعد میں قتل کردیا تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ نوجوان کے قتل کے کیس میں انچارج سی آئی اے عنایت زرداری اور انچارج ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل غلام حسین سدھایو نے رات دن ایک کرکے اصل قاتل ملزم غلام علی کو گرفتار کیا ہے ملزمان نے 12 لاکھ روپے کے لین دین کے معاملے پر نوجوان کو قتل کیا۔ ملزمان کے قبضے سے سم کارڈ، پرس، چیک بونس ملے ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ سندھ کے بدنام زمانہ ڈاکو نظرو ناریجو کے ہم دست راز اصغر ناریجو کو مہران پولیس اسٹیشن کی حدود سے گرفتار کیا ہے ملزم سے ایک رپیٹر کارتوس برآمد کرلیا ہے۔ ملزم اصغر ناریجو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور ڈکیتوں کی بین الصوبائی گینگ کا رکن بھی ہے۔ میر کالونی میں ایڈوکیٹ امان اللہ خاصخیلی کے گھر سے چوری کی واردات میں ملوث ملزم نذیر شر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ چوری میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود جرواری شاخ کے قریب طارق شاہ کے گھر میں ڈکیتی اور اقدام قتل میں ملوث ملزم اور بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے رکن عبداللہ بروہی کو گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ عبداللہ بروہی کا تعلق شکارپور ضلع سے ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ تمام ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان اور سہولتکاروں کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی جاری ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے انچارج سی آئی اے عنایت زرداری اور انچارج ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل غلام حسین سدھایو اور انکے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کو واقعیات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر شاباشی دی۔
![]()