کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی ڈیفنس پولیس اِن ایکشن متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، 1050 گرام اعلی کوالٹی کی چرس، کلاٸی گھڑیاں، جعلی نمبر پلیٹس، چوری شدہ موباٸل فونز، ایک کیمرہ و نقدی برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ ، اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا و ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دبوچ لیا۔ ملزمان میں شامل حسن ولد عبدل حسین، محمد رضا ولد جمعہ خان اور عمر ولد عبدالحسین کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، 1050 گرام اعلی کوالٹی کی چرس، کلاٸی گھڑیاں، جعلی نمبر پلیٹس، چوری شدہ موباٸل فونز، ایک کیمرہ و نقدی برآمد۔ ملزمان میں شامل حسن ولد عبدل حسین کے قبضے سے 1050 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوٸی جوکہ پولیس اہلکار کی وردی میں ایک جعلی اہلکار تھا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے گزری، آرٹلری میدان، ڈاکس، ملیر، نیو کراچی، سر سید اور ناظم آباد جیسے علاقوں میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کی ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()