Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم سٹی پولیس کی ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن پندرہ نوجوان حوالات میں بند

ٹنڈو آدم سٹی پولیس کی ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن پندرہ نوجوان حوالات میں بند

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم سٹی پولیس کے ایس ایچ او حاجی اسلم بلو نے عوامی شکایات، شوشل میڈیا پر مسلسل چلنے والی خبروں پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹنڈو آدم سانگھڑ بائی پاس روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے اشتیاق بروہی، اول بروہی، محفوظ چاکرانی، ثناء اللہ میمن، راحیل ملک، کاشف راجپوت، حب علی چانیو، شان علی چشتی، وارث چشتی، اکرم انصاری، نانک رام سوچی، فرحان علی انصاری، حسن علی انصاری، نادر علی اور محمد حمزہ میواتی کو گرفتار کرکے سٹی تھانے منتقل کردیا اور موٹر سائیکلوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او حاجی محمد اسلم بلو نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جوان بچوں کا خیال رکھیں اور اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز موٹرسائیکل نہ دیں ورنہ ون ویلنگ کسی بھی دن ان والدین کی گود اجاڑ دے گی پولیس عوام کے ساتھ ہر جائز مسئلے پر تعاون کریگی مگر والدین بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے