تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا، بھارت نے اگر حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں بلکہ ہم بھی حملہ کریں گے اور ہم بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان

پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا، بھارت نے اگر حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں بلکہ ہم بھی حملہ کریں گے اور ہم بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا، بھارت اگر حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں بلکہ ہم بھی حملہ کریں گے اور ہم بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے ۔پلوامہ حملے پر قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگایا، ہم دہشت گردی پر بھارت سے بات کرنے کے لیے تیار ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ جنگ شروع کرنا آسان ہے لیکن اسے ختم کرنا انسان کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 46 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، بھارت نے واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے