کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں ڈیفنس پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراؤ درجنوں سے زاٸد چوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار. ملزم کے قبضے سے غیرقانونی سلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸیل فون، ایک کیمرہ و نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع
تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا و ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو دبوچ لیا۔ ملزم اویس مغل ولد صادق کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون، ایک کیمرہ و نقدی برآمد۔ ملزم اسلحہ کے زور پر شہریوں کو قیمتی سامان سے لوٹ مار کر کے فرار ہوجاتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()