تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاک فضائیہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہائی الرٹ

پاک فضائیہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہائی الرٹ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی پاکستان کےخلاف ہرزاسرائی اور پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک اورجوابی وار کے اعلان کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی دھمکیوں کے بعد پاکستان کی جانب سے تینوں مسلح افواج کو الرٹ کردیا۔ ممکنہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے کسی طرح کے ممکنہ سرحدی خلاف ورزی کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے پاک فضائیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ اہم ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے اپنی حکمت عملی طے کر لی۔ تمام ایئربیسز پر طیارے میزائلز سے لیس کر دئیے گئے ہیں۔ جے ایف تھنڈر 17 طیارے مکمل تیار اور چوکس کھڑے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے