تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یونان میں پاکستانی قائم مقام سفیر کی سربراہی وفد کا مینیدی حراستی کیمپ کا دورہ، پاکستانی قیدیوں میں امدادی سامان کی تقسیم

یونان میں پاکستانی قائم مقام سفیر کی سربراہی وفد کا مینیدی حراستی کیمپ کا دورہ، پاکستانی قیدیوں میں امدادی سامان کی تقسیم

یونان / ایتھنز (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس اور کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو نے آج مینیدی حراستی کیمپ کا دورہ کیا، وہاں پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی اور ان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے کیمپ کے چیف سولوموس سے بھی ملاقات کی۔ مینیدی میں اس وقت 222 پاکستانی شہری یونان میں غیر قانونی طور پر آنے کے جرم میں قید ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان انکی ہر ممکن مدد کی کوشش میں مصروف ہے۔ آج ان تمام قیدیوں تک امدادی سامان پہنچایا گیا جس میں کپڑے اور دیگر اہم اشیاء شامل ہیں۔ اس کیمپ کا اگلے ہفتے دوبارہ پھر دورہ کیا جائے گا تاکہ پاکستانی شہریوں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے