تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں پریڈی پولیس کی کاروائی موٹرساٸیکل لفٹنگ  گروہ کا کارندہ و متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں پریڈی پولیس کی کاروائی موٹرساٸیکل لفٹنگ  گروہ کا کارندہ و متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں پریڈی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن۔ کومبنگ آپریشن کے دوران موٹرساٸیکل لفٹنگ  گروہ کا کارندہ و متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون و چوری شدہ موٹرساٸیکلیں برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او پریڈی لیاقت حیات نے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کو لگام ڈالنے کی ٹھان لی۔ کومبنگ آپریشن کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پریڈی لیاقت حیات کے سربراہی میں موٹر ساٸیکل لفٹنگ گروہ کا کارندہ سمیت متعدد جراٸم کی ورداتوں میں ملوث عناصر کو گھیر لیا۔ ملزمان میں شامل مہتاب ولد محمد عالم اور عبدل وقار ولد عبدلغفور کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون و چوری شدہ موٹر ساٸیکلیں برآمد۔ ملزمان ماضی میں تھانہِ جمشید کوارٹر کی حوالات میں بھی بند ہوچکے ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کر نے پر ایس ایچ او پریڈی لیاقت حیات نے یہ موقف اپنایا کے سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے