کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں سپر مارکیٹ پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کریمنل گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موباٸیل فون برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب الله قریشی نے جراٸم پیشہ عناصر کی نیندیں حرام کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب الله قریشی کے سربراہی میں بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کریمنل کو دھرلیا۔ ملزم انوش ولد سلیم مسیح کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موباٸل فون برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب الله قریشی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف و تحفظ فراہم کرینگے۔
![]()