کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں ڈیفنس پولیس کی کارواٸی جوا سٹا مافیا کے 5 کارندے گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلاتِ کمنہار بازی کا سامان ، جوے پہ لگا ہوا قیمتی سامان و 12190 نقدی رقم برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تھانےداروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کی سربراہی میں جوا سٹا مافیا کے 5 کارندوں کو دبوچ لیا۔ ملزمان میں شامل افضل احمد ولد حفیظ ، سمیر اقبال ولد اقبال، زبیر نصیر ولد نصیر، زیشان احمد ولد محمد حنیف اور محمد عادل ولد عبدالرحمان کے قبضے سے آلاتِ کمنہار بازی کا سامان ، جوے پہ لگا ہوا قیمتی سامان و 12190 نقدی رقم برآمد ملزمان کے خلاف کمنہار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()