میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں 61 ویں سالانہ پھولوں کی نمائش کی موقع پر آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کی جانب سے مختلف اقسام کے پھولوں کا اسٹال لگایا گیا جس کو عوام الناس نے بے حد پسند کیا۔ بچوں اور بڑوں نے اسٹال پر تشریف لاکر تصاویر بنوائیں اس موقع پر مختلف پرائیویٹ اسکولز کے طالب علم اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ، ایڈیشنل کمشنر غلام حسین کانیو، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز پروفیسر عبدالباقی بھمبرو، ڈائریکٹر کالجز میر چند، میجر ریٹائرڈ مرزا مسرور بیگ، احمد سعید قائم خانی، حاجی فقیر محمد میمن بھی موجود تھے۔ اپسما میرپورخاص ریجن کے صدر فیصل خان زئی، زیشان عثمانی، ثمر زیدی،عبدالوہاب و دیگر عہدے داروں نے تمام معززین کو اپسما کے اسٹال پر خوش آمدید کہا اور اسٹال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سینٹ مائیکل ہائی اسکول اور لٹل فوکس ہائر سیکنڈری اسکول بینڈ نے موسیقی کی دھنوں پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
![]()