تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ بھر کے پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی تیسری فہرست جاری

سندھ بھر کے پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی تیسری فہرست جاری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ بھر کے پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی تیسری فہرست جاری، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت سندھ بھر کے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں نجی میڈیکل کالجوں کی باقی ماندہ نشستوں پر داخلوں کا عمل جاری ہے۔ نجی میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کی پہلی اور دوسری فہرست جاری کردی گئی ہے جبکہ تیسری اورآخری لسٹ جمعہ بتاریخ یکم فروری کو جاری کی گئی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق اب تک میرٹ نمبر کے حساب سے ڈھائی ہزار سے زائد طالبعلوں کو مختلف کالجوں میں داخلہ دیا جاچکا ہے۔ جن میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طالبعلم شامل ہیں۔ جو طلبا دوسری لسٹ میں غیر موجود تھے ان کا نام تیسری لسٹ میں دے دیا جائیگا۔ امید کی جارہی ہے کہ تیسری لسٹ آنے کے بعد کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کردیا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

USA Stay No. 1 in Latest FIBA Men’s World Rankings, Brazil Returns to Top 10

By Zeeshan Husain MIES, (Switzerland) The United States retained the top spot in the latest …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے