میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے عوام کو کسی بھی صورت میں پریشان نہیں ہونے دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی شکایات” شہر میں سوئی گیس وبجلی کی لوڈ شیڈنگ، پینے کے پانی کی قلت اور صفائی ستھرائی نہ ہونے” کا نوٹس لیتے ہوئے چیف میونسپل آفیسر، حیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ضلعی افسران سے اپنے دفتر میں اجلاس کرتے ہوئے کیا کمشنر نے چیف میونسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ شہر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے شہر میں پینے کے پانی کی کمی کو دور کیا جائے اور شہر میں نصب سولر پینل لائیٹ کی صفائی کیلئے مخصوص ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ قیمتی سولر لائیٹ سے عوام استعفادہ حاصل کرسکیں اس موقع پر حیسکو افسر کو ہدایت کی کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے کیونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر انتظامی مسائل پیش آرہے ہیں اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ سوئی گیس کے نظام کو درست کرکے شہریوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ سے بچایا جائے اس موقع پر متعلقہ افسران نے بتایا کہ نہروں کی سالانہ صفائی کے سلسلے میں واربندی کی وجہ سے پینے کا پانی کی کمی کا سامنا تھا لیکن اب پینے کا پانی معمول کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے حیسکو افسرنے بتایا کہ بارش کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی گئی تھی اب شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اجلاس میں سوئی گیس کمپنی کے افسر نے بتایا کہ موسم سرما میں گیس کا استعمال میں اضافہ اور آبادی میں اضافے کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں مسئلہ درپیش ہے اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران نے عوامی شکایات و مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، چیف میونسپل آفیسر میرپورخاص شفیق شاہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
![]()