Home / اہم خبریں / کیمیکل ملی چائے کی پتی، مرچوں اور مصالحہ جات کی فروخت کا دھندہ عروج پر

کیمیکل ملی چائے کی پتی، مرچوں اور مصالحہ جات کی فروخت کا دھندہ عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں کیمیکل ملی چائے کی پتی، مرچوں اورمصالحہ جات کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ چائے کی پتی، مرچوں اور مصالحات جات سمیت کیمیکل ملا دودھ انسانی زندگیوں کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ شہریوں سمیت بزرگ شہریوں اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد کیمیکل ملا دودھ، مصالحہ جات، مرچیں، چائے کی پتی وغیرہ کے استعمال سے آنتوں اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے مختلف ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کے خلاف مستقل بنیادوں پر کاروائی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ جس کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اثر و رسوخ رکھنے والے بڑے بڑے ملاوٹ مافیا کے سرغنہ حکومتی شکنجے سے محض اس لئے بچے ہوئے ہیں کہ مافیا کی پشت پناہی سیاسی افراد سمیت متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار کررہے ہیں جس کی وجہ سے مافیا بڑی دیدہ دلیری سے ملاوٹ والی اشیاء سرعام بازاروں میں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملاوٹ والی اشیاء فروخت کرنے والے افراد کو جب تک نشان عبرت نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک ملاوٹ والی اشیاء خورد و نوش کی فروخت کو روکنا ممکن نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے