کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سب ڈویژن پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) قائد آباد اعجاز حسین مغل نے کہا ہے کہ طلباء کی پولیس فورس میں دلچسپی اور شہید پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت قابل رشک ہے۔ وہ بیت الحکمہ اکیڈمی کے کلاس نہم و دہم کے طلباء کے قائدآباد تھانے و ڈی ایس پی آفس کے معلوماتی و مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے طلبہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر طلباء نے ڈی ایس پی آفس قائدآباد اعجاز حسین مغل اور اساتذہ کے ہمراہ قائدآباد تھانے کے احاطے میں ڈی ایس پی آفس کے سامنے یاد گار شہداء پولیس پر پھولوں کے ہار چڑھائے اور سلامی دی و دعا کی۔ طلباء نے قائدآباد تھانے میں پولیس کو فرائض ادا کرتے ہوئے دیکھا اور رپورٹنگ روم میں طلباء کو پولیس فرائض سے آگاہ بھی کیا گیا۔ ایس ڈی پی او قائدآباد اعجاز حسین مغل نے طلباء کو پولیس کی خدمات اور فرائض کے دوران شہادت پانے والے افسران و اہلکاروں کے بارے میں آگاہی دی۔ ایس ڈی پی او قائدآباد اعجاز حسین مغل نے کہا کہ طلباء کا تھانے میں آکر پولیس کے فرائض کا مطالعہ کرنے سے پولیس اور عوام کا رابطہ مزید بہتر ہوگا۔ عوام اور پولیس کا رشتہ بھی مضبوط ہوگا۔ جبکہ طلباء کے دلوں سے پولیس کے لیے منفی رجحان کا بھی خاتمہ ہوگا۔
![]()