Home / اہم خبریں / ڈیرہ شہر میں سود کا نظام تیزی سےعروج حاصل کر رہا ہے

ڈیرہ شہر میں سود کا نظام تیزی سےعروج حاصل کر رہا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث ڈیرہ شہر میں سود کا نظام عروج پکڑ رہا ہے۔غریب، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہری سود کی وجہ سے کنگال ہونے لگے جبکہ سود کا دھندہ کرنے والے سود خور ارب پتی بن گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سود خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی، متاثرین سراپا احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ ڈیرہ شہر میں مجبور افراد کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر سود خود سخت شرائط پر رقوم دینے ہیں اور ایک لاکھ روپے پر سود خور دس ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔ سود کی رقوم کی ادائیگی کے لئے شہریوں سے گھروں کی رجسٹریاں، گاڑیوں کے کاغذات وغیرہ وصول کرلیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں روپے کے چیک بھی وصول کرلیے جاتے ہیں اور بروقت رقوم واپس نہ کرنے پر سودی رقم تاخیر کا شکار ہونے پر فوری طور پر سود خور مافیا پولیس کی ملی بھگت کرکے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کروا دیتے ہیں۔ بیشتر مجبور شہری سود کی رقم ادا نہیں کرپاتے اور مجبوراً سلاخوں کے پیچھے چلے جاتے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ تمام صورتحال سے واقف ہوتی ہے لیکن سود خوروں کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پر انہیں ہاتھ نہیں ڈالا جاتا جس کے باعث غریب اور بے بس افراد مزید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ضلع ڈیرہ میں بیشتر خود کشیوں کی بنیادی وجہ سود خور مافیا کے مظالم ہیں۔ ضلع بھر کے تھانوں میں بیشتر مقدمات سود خور مافیا کے اشاروں پر غریب شہریوں کے خلاف درج کیے جاتے ہیں۔پولیس تمام تر صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود غریب افراد کے لئے زمین مزید تنگ کردیتی ہے جوکہ اسلامی روح سے بھی انتہائی غیر مناسب اور گھٹیا عمل ہے۔ بیشتر سود خور مافیا دوسرے شہروں سے ڈیرہ شہر میں دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس کاروبار کے باعث وسیع وعریض جائیدادیں بنارکھی ہیں جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ شہریوں نے اس بارے میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ڈیرہ سے اضلاح و احوالا کا مطالبہ کرتے ہوئے سود خور مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے