تازہ ترین
Home / اسلام آباد / عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار شاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا

عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار شاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار شاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں نامزد اینکر شاہد مسعود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں نامزد تینوں ملزموں کی پہلے ہی ٹرائل کورٹ میں ضمانت ہو چکی ہے۔ عدالت نے اینکر شاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے بحیثیت ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 نومبر 2018 کو شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، سعدیہ عباسی

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ 2026 وومن اسپورٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے