میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پیپلزپار ٹی کی اعلی’ قیادت و پیپلز یوتھ کے مرکزی صدر جاوید نایاب لغاری کی ہدایات پر پیپلز یوتھ ضلع عمرکوٹ کے صدر امیرعلی ہالیپوٹو، ضلعی جنرل سیکریٹری منٹھار آریسر، ڈویژنل جنرل سیکریٹری جئہ چوہان، حاجی خان کھوسو، ابھی کمار کھتری، مشتاق راھموں، ببلی بجیر و دیگر ورکرز کے ہمراہ ڈھورو نارو میں تنظیم سازی کے حوالے سے دورہ کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی سٹی کے صدر غلام سرور چوپان، پیپلز یوتھ کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نندلال میگھواڑ، پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکریٹری حبیب اللہ آریسر، غلام حسین آریسر، جی ایم بھٹی، عارف قریشی، کامریڈ اصغر ملاح، یعقوب راجڑ، احسن سلیم ہالیپوٹو، رسول بخش سومرو، عرس سومرو، جی ایم آریسر، کامریڈ وشنو بھیل، سومار بھیل، الہبچایو ملاح، معشوق راجڑ، راؤ جمیل رحمان و دیگر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر آئے ہوئے معزز مہمانوں کو سرور چوپان کی طرف سے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا۔ جس کی سعادت عارف قریشی سابق ضلعی انفارمیشن سیکریٹری پیپلزیوتھ عمرکوٹ نے حاصل کی۔ جبکہ پیپلز پارٹی کونسلر سومار بھیل نے بھجن پڑھ کر سنایا۔ تقریب کی کاروائی کے لیے سرور چوپان نے آئے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈھورو نارو میں پیپلز یوتھ کی نئی تنظیم سازی میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔ سیکریٹری اطلاعات پی پی یوتھ نند لال میگھواڑ نے آئے ہوئے پارٹی عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈھورو نارو کے نوجوانوں کو یوتھ میں شمولیت کراکے ان کی قابلیت کے مطابق عہدوں پر مقرر کیا جائے گا۔ جس کے لیے صدر اور جنرل سیکریٹری دیگر قیادت سے مشورہ کرکے تقرری کریں گے۔ اس موقع پر صدر پیپلز یوتھ امیرعلی ہالیپوٹو نے ڈھورو نارو کے پارٹی ورکرز و عہدیداروں کی جانب سے شاندار استقبال کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈھورو نارو کے کارکنان و عوام نے جس طرح پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا۔ وہ قابل تحسین ہے۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دورہ یوتھ کی سٹی لیول وارڈ لیول پر عہدیداروں کی مقرری کے لیے ہے۔ امید ہے کہ نوجوان آگے آئیں اور یوتھ میں شمولیت کرکے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا حصہ شامل کریں۔ یوتھ کے ضلعی جنرل سیکریٹری منٹھار آریسر نے کہا کہ ڈھورو نارو کے عوام و کارکنان کی شہیدوں کی پارٹی سے محبت قابل تعریف ہے۔ میں ان نوجوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری جئہ چوہان نے کہا کہ پیپلز یوتھ پارٹی چئرمین بلاول بھٹو زرداری و قیادت کے حکم پر ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ آخر میں پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر امیر علی ہالیپوٹو نے تمام پارٹی ورکرز کا آنے پر بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ جبکہ امیر علی ہالیپوٹو نے میڈیا میں نمایاں کوریج دینے پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔خاص طور سابق انفارمیشن سیکریٹری پیپلزیوتھ ضلع عمرکوٹ عارف قریشی کا بھرپور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
![]()