Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی کے وفد کی ایس ایس پی سانگھڑ اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سے ملاقات شہری مسائل پر گفتگو

پی ٹی آئی کے وفد کی ایس ایس پی سانگھڑ اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سے ملاقات شہری مسائل پر گفتگو

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) پی ٹی آئی کے وفد کی ایس ایس پی سانگھڑ اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سے ملاقات شہری مسائل پر گفتگو کی گئی۔ پی ٹی آئی ضلع سانگھڑ کے ڈیویژن جنرل سیکٹری مشتاق جونیجو اپنے وقد کے ہمراہ ایس ایس پی سانگھڑ زیشان شفیق صدیقی اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور شہر میں امن و امان، گٹکہ مافیا، شراب، پرچی آکڑا، ٹریفک و دیگر شہری مسائل سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی سانگھڑ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدام کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں صدر علی نواز ہنگورجو، ڈویژنل سینئر نائب صدر نثار احمد خان و دیگر افراد بھی موجود تھے۔ سینئر نائب صدر نثار احمد خان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات مثبت رہی اور انہوں نے ہمیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے