تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈین ادویات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈین ادویات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد کے اضافہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈین ادویات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گائنی کے استعمال ہونے والے انجکشن آکرویس کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں جبکہ اسی انجیکشن کی قیمت کارخانوں مارکیٹ میں انڈین ساخت کی ادویات چار ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ اسی طرح فیٹی فر کپسول 120 تعداد کی قیمت 8 لاکھ 72 ہزار روپے مقرر ہے جو گھٹنوں میں لگنے والی دوائی کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس کی انڈین قیمت 100 کپسول 28 سو روپے ہے جن ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی ساخت کی یہ ادویات 100 روپے سے دس ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہیں جبکہ پاکستان میں ان ادویات کی قیمتیں مختلف ساخت کے پانچ ہزار روپے سے لے کر سات لاکھ روپے تک ہیں۔ ضلع خیبر، ضلع مہمند اور کارخانوں مارکیٹ سے ایرانی اور انڈین ادویات کی بھاری مقدار ڈیرہ اسماعیل خان میں سپلائی ہورہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے